آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دوران سروس فوت اور میڈیکل بورڈ پر ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس کے ورثاء کا احتجاج

پشاور (لیڈی رپورٹر) دوران سروس فوت اور میڈیکل بورڈ پر ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس کے ورثاء کا پچھلے 28 گھنٹوں سے پشاور پریس کلب کے جاری سامنے بھوک ہڑتال کے دوران گزشتہ روز چار لڑکوں کی حالت غیر ہونے سے انہیں ریسکیو حکام نے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے بچوں کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال تاحال بھی جاری ہے اور شرکا نے یہ عندیہ دیا ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران کسی فرد کو بھی کوئی نقصان پہنچا تو اسکی ذمہ داری پولیس کے اعلیٰ حکام اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی واضح رہے کہ مظاہرین پچھلے 17 دنوں سے احتجاجی دھرنا دئے ہوئے ہیں تاہم انکے مطالبات کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اعلیٰ پولیس حکام غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جسکی وجہ سے مظاہرین نے بھوک ہڑتال شروع کی مظاہرین مطالبہ کر رہے کہ سو فیصد کوٹہ پر تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے بصورت دیگر بھوک ہڑتال جاری رہے گی تاہم کسی بھی فرد کو اس دوران کوئی نقصان پہنچا تو اسکی ذمہ دار پولیس اور صوبائی حکومت ہوگی۔

پشاور سے مزید