• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ، زہریلی مٹھائی سے ایک اور جاں بحق،8 متاثرین لاہور منتقل

ملتان ( نمائندگان) زہریلی مٹھائی سے متاثرہ ایک اور شخص چل بسا،8 مریضوں کو علاج کیلئے لاہور بھیج دیا گیا  جبکہ ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی پر پنجاب حکومت نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی  علاوہ ازیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کیمیکل بنانیوالی فیکٹری سیل کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ہونیوالوں میں محکمہ زراعت کا ایک اہلکار بھی شامل ہے  دوسری طرف زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی سوگ میں کروڑ لعلعیسن  میں تحصیل با رایسوسی ایشن نے ہڑتال کی اور دعائیہ تقریب منعقد کی ،تفصیل کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر لیہ میں زہریلی مٹھائی سے متاثر ہونے والے 8 افراد کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکے لیے انتظامیہ نے خصوصی کیمپ بھی قائم کر دیا ہے جبکہ پولیس نے گرفتار افراد کی نشاندہی پر  ملتان روڈٖ پر چھاپہ مار کر کیمیکل بنانیوالی فیکٹری سیل کر دی اور  کافی مقدار میں زہریلی دوائی اپنے قبضے میں لے لیفیکٹری کا  مالک مقبول احمد ولد نوراحمد موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے مقبول احمد کے چھوٹے بھائی تنویر احمد اوروسیم احمد کوگرفتار کر لیا ان دونوں بھائیوں کی نشان دہی پر ان کے گھر وارڈ نمبر8میں چھاپہ ماراکرگھر کی تلاشی لینے کے دوران بھاری مقدار میں چائنہ برانڈ کی زہریلی دوائی اور پیکنگ کرنے والا سامان برآمد کر لیا علاوہ ازیں  حراست میں لئے گئےافراد میں محکمہ زراعت کا فیلڈاسسٹنٹ بھی شامل ہے مزید براں  کروڑ لعل عیسن میں تحصیل با رایسوسی ایشننے  ہڑتال کی اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی  اجلاس میں زہریلی مٹھائی کھانے سے مرنے والے افراد کیلئے مغفرت اور ورثاءکیلئے صبر کی دعاکی گئی اجلاس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا  دوسری طرف  سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جناح ہسپتال میں زیر علاج زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثر ہونے والے لیہ کے 8 مریضوں کی عیادت کی اور انہیں گلدستے پیش کئے۔قبل ازیں وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثر ہونے والے 9مریضوں کو جناح ہسپتال منتقل کروایا۔جناح ہسپتال منتقل ہونے والے مریضوں میں زین اکبر،نسرین بی بی،حسنین اکبر،رضیہ بی بی،شکیلہ بی بی، محمد طیب،امینہ بی بی،محمد صدیق اور محمد اکبر شامل ہیں۔ 
تازہ ترین