• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونی کپور اہلیہ سری دیوی کو یاد کرکے رو پڑے

بالی ووڈ کے معروف فلم پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور اپنی اہلیہ کو یاد کرکے روپڑے، اس حوالے سے انکا کہنا ہے کہ دن کا ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گزرتا کہ جب وہ میرے ساتھ نہ ہوں وہ جسمانی طور پر تو ہمارے درمیان نہیں لیکن ذہنوں اور خیالوں میں موجود ہیں اور یہی چیز ہمیں چلارہی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق مسٹر انڈیا، نو انٹری، جدائی اور وانٹیڈ جیسی مشہور فلموں کے پروڈیوسر بونی کپور  نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا کہ کسطرح وہ اور انکا خاندان سری دیوی کی موت کے غم کو جھیل رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اداکارہ سری دیوی تین برس قبل 24فروری 2018 کو دبئی میں چل بسی تھیں۔ 


سری دیوی کی تیسری برسی کے موقع پر بونی کپور نے اہلیہ کی جدائی اور بچوں کے تنہا رہ جانے سے پیدا ہونے والی صورتحال بتائی۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ وہ سری دیوی کی یادوں کے سیلاب میں ڈوبے رہتے ہیں، وہ ہمارے خاندان کی اینکر تھیں۔

یاد رہے کہ بونی کپور اور سری دیوی کی 1996 میں شادی ہوئی اور ان کی دو بیٹیاں جھانوی اور خوشی بالترتیب 24 اور 21 برس کی ہیں۔

تازہ ترین