• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت علیؑ جرت و بہادری میں اپنی مثال آپ تھے، مولانا عون نقوی

کراچی(پ ر)معروف عالم دین اور جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ حضرت علیؑ جرت وبہادری میں اپنی مثال آپ تھے،آپ کی ولادت خانہ کعبہ اورشہادت مسجد میں ہوئی،آپ نے رسول اکرم ؐ کے ہمراہ تمام غزوات میں حصہ لیا اور فتح مند ہوئے،رسول اکرمؐ آپ سے محبت اور تمام فیصلوں میں مشاورت کرتے تھے،انہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ کی اسلام کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،آپ کے صاحبزادوں حضرت امام حسنؑ اور حضرت امام حسین ؑنے اسلام کی آبیاری کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا،ہمیں ان مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چل کر زندگی گزارنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکیں۔

تازہ ترین