• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے کارکنوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، خرم شیرزمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ میں پی ٹی آئی کارکنان کو مبینہ طور پر سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے پر آئی جی سندھ کو برطرف کرنے کے لئے قرارداد جمع کرادی۔ قرارداد اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، بلال غفار، جمال صدیقی،شہزاد قریشی، رابستان خان، ڈاکٹر سنجے، ڈاکٹر سیما ضیاء، ادیبہ عارف حسن، دعا بھٹونے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو جمع کروائی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنانا چاہتی ہے۔صوبہ سندھ کے حالات بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کی پولیس کو اپنے ذاتی کاموں کے لئے استعمال کررہی ہے ،جس طریقے سے پی ٹی آئی کے کارکنا ن کے خلاف اب تک گرفتاریاں اور جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی تصادم کی طرف جانا چاہتی ہے۔

تازہ ترین