• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آرنے بلوچستان کے چھ ہزارگاڑی مالکان کی تفصیلات حاصل کرلیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایف بی آرنے بلوچستان میں30لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑیوں کے 6ہزار مالکان کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں ۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا ایف بی آرنے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے بھرپور اقدامات شروع کردیئے ہیں اس ضمن میں ملک بھر میں30لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑیوں کے40ہزار مالکان کا ڈیٹا حاصل کرلیا ۔جن میں چھ ہزار کے قریب گاڑیوں کے مالکان کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیٹا کراچی پورٹ ،موٹرڈیلرز،محکمہ ایکسائزاورموٹروہیکل کمپنیوں سے حاصل کیاگیا جس کی بنیاد پر نادہندگان کو نان فائلر کے نوٹسز جاری کئے جائیں گے جبکہ گوشوارے جمع نہ کرنے والوں کےخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس2002 کے سیکشن144(4)کے تحت کارروائی کی جائیگی ۔ 
تازہ ترین