• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ حکومت نے جنوبی پنجاب کو صرف محرومیاں دیں، جاوید انصاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر،جنرل سیکرٹری سید بابر شاہ،حاجی رانا سلطان محمودنے کہا ہےکہ سابقہ دور حکومت میں جنوبی پنجاب کو سوائے محرومیوں کے کچھ نہیں دیا گیا ان سابقہ حکمرانوں نے عوام کے علیحدہ صوبے کے نام پر صرف لولی پاپ دی۔وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کرتے ہوئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےتحریک انصاف یونین کونسل 66کے سینئر رہنماء و سابق چیئرمین حاجی رانا سلطان محمود کی جانب سے دیے گئے عشائیہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا سفر جاری ہے، معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول فرخ ٹاؤن کی اپ گریڈیشن کے لیے خصوصی فنڈ دیا سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر،جنرل سیکرٹری سید بابر شاہ نے یونین کونسل 66میں تنظیم سازی کرتے ہوئے محمد فیاض کو صدر تحریک انصاف،مہر غلام عباس ڈھول کو جنرل سیکرٹری،ضمیر الدین قریشی،سید جعفر حسین شاہ کو سینئر نائب صدر ودیگر عہدیدران شوکت خان بلوچ،یار جان،ڈاکٹر محمد لک،ناصر عباس ودیگر کو نوٹیفیکیشن دیے۔
تازہ ترین