وزیراعظم عمران خان لاہور روانہ ہوگئے جہاں وہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان مختلف اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 23 اور 24 فروری کو سری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔
وزیراعظم کو سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپکسے نے دورے کی دعوت دی تھی۔