• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فیٹف کے غیرمنصفانہ فیصلے کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے،رحمان ملک

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے فیٹف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فیٹف کے غیر منصفانہ فیصلے کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے۔

انہوں نے کہا کہ ناانصافی فیٹف نے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا، کورونا کے باوجود پاکستان نے 27 میں سے 24 مطالبات پر عمل کیا۔

رحمان ملک نے کہا کہ فیٹف گرے لسٹ میں ہونے کی وجہ سے پہلے ہی 38 بلین ڈالر کا نقصان اٹھا چکے ہیں، کیا فیٹف پاکستان کا اتنے بڑے پیمانے میں معاشی نقصان کا ازالہ کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ حکومت فیٹف کی تعریف کا پرچار کرکے کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کرے۔

تازہ ترین