آپ آف لائن ہیں
ہفتہ26؍شعبان المعظم 1442ھ 10؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گریڈ 20 تا 22 افسران کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش مسترد

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرکاری افسران کی کارگردگی اور ڈی چوک پر احتجاج کرنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  ناقص کارکردگی کے حامل افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے  کہ کارکردگی و ڈسپلن کی روشنی میں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مستقبل میں افسران و ملازمین کو ڈی چوک پر احتجاج سے روکنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشیر ڈاکٹرعشرت حسین کی گریڈ 20 تا 22 افسران کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش مسترد کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید