• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی میڈیا کی سی پیک سکیورٹی سے متعلق پاکستانی اقدامات کی تعریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چینی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے سی پیک کے تحفظ کے لیے کیے گئے حالیہ حفاظتی اقدامات کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔شنہوا نیوز نے پاک فوج کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے پاک فوج کے مکمل سکیورٹی اقدامات اور بلوچستان میں نیم فوجی دستوں کے یونٹوں کی تعداد کو ایک سے بڑھا کر دوکرنے کے بیان کو نہایت خوش آئند قرار دیا ہے۔اس ضمن میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتیں بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین