• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں فیس نقد وصول کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سکولز پنجاب نے تمام سکولوں میں فیس نقد وصول کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ سکول سربراہان والدین سے تمام واجبات بذریعہ بنک وصول کریں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سکول انتظامیہ تمام ادائیگیاں بذریعہ چالان فارم وصول کریں گے، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکولوں کو پندرہ سے بیس ہزار روپے تک جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے، اس ضمن میں محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو بائی ہینڈ جرمانہ کرنے والے سکولوں کی معلومات اکھٹی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
تازہ ترین