• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوین جانسن ورزش کے بعد کیا کھاتے پیتے ہیں؟

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن(دی راک) نے اپنے مداحوں کو باڈی بلڈنگ اور سخت ترین ورزش کے بعد اپنی ڈائٹ سے متعلق آگاہ کردیا۔ساتھ ہی مداحوں کی مدد اور اچھی رہنمائی کے لئے انہوں نے اپنی ڈائٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

ڈوین جانسن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا کہ وہ ورزش کرنے کے 10 منٹ کے اندر اندر اپنا ’پروٹین شیک‘ پی لیتے ہیں جس میں وہ 60 سے 70 گرام پروٹین پاؤڈر، 35 گرام کاربز پاؤڈر، ایک سیب، ایک چمچہ الیکٹرولائٹس، کریٹین اور پانی ڈالتے ہیں۔


انہوں نے لوگوں کو ورزش سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے لکھا کہ ایکسرسائز کے فوراً بعد پروٹین، کارب اور میٹھے کے استعمال کی اہمیت کو نظرانداز نہ کیا جائے کیونکہ یہ وقت ہوتا ہے جب آپ کے جسم کو ان غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ان کو بہترین طریقے سے جسم کے اندر استعمال کرتاہے۔

ڈوین جانسن نے اپنی پوسٹ میں دن کے دوران اپنے دیگر کھانوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔

اداکار اور ریسلر کی ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں 2 ملین سے زائد بار دیکھا گیا اور مداحوں نے ان سے ایکسرسائز اور اس کے بعد کھانے پینے کی چیزوں کے استعمال سے متعلق سوالات بھی پوچھے۔

تازہ ترین