• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس کیسز 11 کروڑ 40 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ 595 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 29 ہزار 593 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 19 لاکھ 7 ہزار 208 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 91 ہزار 1 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 95 لاکھ 63 ہزار 794 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 23 ہزار 82 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 91 لاکھ 36 ہزار 912 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 90 لاکھ 79 ہزار 762 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 478 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 95 لاکھ 34 ہزار 68 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 56 ہزار 970 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 79 ہزار 979 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 52 ہزار 988 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 57 ہزار 794 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 85 ہزار 304 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 23 ہزار 186 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 415 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 41 لاکھ 63 ہزار 85 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 86 ہزار 147 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 37 لاکھ 12 ہزار 20 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 69 ہزار 142 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 31 لاکھ 88 ہزار 553 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 97 ہزار 227 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 28 لاکھ 88 ہزار 923 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 28 ہزار 432 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 26 لاکھ 83 ہزار 971 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 70 ہزار 421 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 24 لاکھ 36 ہزار 506 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 41 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 483 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 723 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 84 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 887 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 315 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 33 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 13 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 837 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 797 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 86 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 89 لاکھ 12 ہزار 918 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 21 ہزار 554 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 538 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 44 ہزار 406 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین