• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا سے مزید 13 مریض انتقال کرگئے

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 13 مریض انتقال کر گئے جبکہ کورونا وائرس کے 322 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 10865 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا تین فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے کے اسپتالوں میں 362 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی جس میں سے 50 کو وینٹی لیٹرز پرمنتقل کیا گیا۔


وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق 322 نئے کیسوں میں سے 155 کا تعلق کراچی سے ہے۔

سید مراد علی شاہ نے صوبے کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

تازہ ترین