• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ میں میانمار کے سفیر عہدے سے برطرف

اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے سفیر نے اقوام متحدہ سے ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


ریورٹ کے مطابق سفیر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ملک سے غداری کا ثبوت دیا۔

دوسری جانب میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مختلف شہروں میں عوام کا احتجاج جاری ہے، اس دورن پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکڑوں افراد گرفتار کرلیا۔

مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

میانمار میں یکم فروری کو فوج نے ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

تازہ ترین