کراچی(عبدالماجد بھٹی، اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سکس میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے میچ چھ وکٹ سے جیت لیا اس فتح کے ساتھ زلمی کی ٹیم چار میں سے تیسری کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگئی۔لگاتار دسویں میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑامیچ کا فیصلہ 17گیندیں پہلے ہوگیاشعیب ملک 30گیندوں پر29رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ اسلام آباد کو تیسرے میچ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم رواں سیزن کے سب سے کم اسکور 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی.گذشتہ دو میچوں میں پچاس پچاس رنز دینے والے وہاب ریاض نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ 118رنز اسلام آباد کا پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔زلمی کی اننگز میں امام الحق بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کا شکار بنے۔کامران اکمل تین رنز بناکر محمد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ٹام کوہلر نے46گیندوں پر46رنز بنائے ۔حیدر 36رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔اسلام آباد کی اننگز میںایلکس ہیلز نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 گیندوں پر 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز ضرور کھیلی لیکن ان کے عزائم کو ثاقب محمود نے محمد عمران کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔آصف علی19 رنز بنا کر اپنے ارادے ظاہر کر چکے تھے لیکن وہاب ریاض نے اوور کی آخری گیند پر آوٹ کیااسلام آباد یونائیٹڈ کے پال اسٹرلنگ کی وکٹیں وہاب ریاض نے بکھیر دی۔فل سالٹ صرف 9 رنز بنا سکے۔فہیم اشرف 2 رنز بنا کر کوہلر کو کیچ دے بیٹھے۔کپتان شاداب خان پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ وکٹوں کے درمیان جھکتے ہوئے رن لینے کی کوشش میں ناکامی کے باعث کریز بدر ہوگئے اور اس وقت ٹیم کا اسکور 7 اوورز میں 55 رنز تھا۔ قبل ازیںکراچی کنگز نے بابراعظم کے 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔دفاعی چیمپئن نے تیسرے میچ میں دوسری کامیابی حاصل کی ۔بابراعظم نے 90 رنز بنائے۔یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ان کی بہترین اننگز ہے۔ انہوں نے میچ کی آخر ی تین گیندوں پر 1 چھکا اور 2 چوکے لگا کر کراچی کنگز کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں فاتح ٹیم نے 196 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بابراعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اوپنر شرجیل خان 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جوکلارکنےکریز سنبھالتے ہی بابراعظم کے ہمراہ رنز بنانے کی رفتار کو مزید تیز کردیا۔دونوں بیٹسمینوں نے 97 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ انہوںنے54رنز بنائے۔ انہیں شاہنواز دھانی نے آؤٹ کیا۔کولن انگرام 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کرس لین32 اسکور بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔دوسری طرف کپتان محمدرضوان کی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار ہے۔ وہ 5 چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز نے مقررہ بیس اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی کےارشد اقبال نے دو جبکہ کپتان عماد وسیم ،محمد عامر، وقاص مقصود اورڈین کرسچن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔