آپ آف لائن ہیں
ہفتہ26؍شعبان المعظم 1442ھ 10؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حوثیوں کا سعودی عرب پر چوتھا حملہ بھی ناکام، بارود سے لدا ڈرون تباہ

ریاض /صنعا (جنگ نیوز )عرب اتحاد نے یمن سے حوثی ملیشیا کے بارود سے لدے سعودی عرب پر ایک اور ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ۔حوثی ملیشیا نے یہ ڈرون سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط کی جانب داغا تھا۔دوسری جانب اے ایف پی کے مطابق حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی صوبے مارب میں خونریز جھڑپوں کے نتیجے میں 50 سے زائد جنگجو ہلاک ہوگئے ،ان میں 22حکومتی اہلکار اور 28حوثی جنگجو شامل ہیں ۔ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے گذشتہ 24گھنٹے میں اس سے پہلے حوثیوں کے تین اور ڈرون اور میزائل حملے ناکام بنائے ہیں۔عرب اتحاد نے جمعہ کی شب حوثی ملیشیا کے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی اطلاع دی تھی۔عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اس میزائل حملے میں سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید