• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، نواب وسان کی گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص ہلاک

خیرپور(بیورورپورٹ)خیرپور میں محمود شاہ اسٹاپ پر وزیراعلی ٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب خان وسان کی گاڑی کے ساتھ حادثہ، گاڑی کی موٹر سائیکل کوٹکرمارنے کے نتیجےمیں ایک شخص ہلاک دو خواتین زخمی۔مرحوم کی شناخت 40سالہ نصیر احمد انصاری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثے میں دو خواتین صنم انصاری اور امام زادی انصاری شدید زخمی ہو گئیں، نواب خان وسان اپنی گاڑیوں کےقافلے میں کوٹ ڈیجی سےخیرپور کی طرف جا رہے ، نواب خان وسان کے ساتھ حادثے کے متعلق ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ جس گاڑی کے ساتھ حادثہ ہوا وہ اس گاڑی میں سوار نہیں تھے ، انہوں نے بتایا کہ حادثے میں نصیر احمد انصاری کے جاں بحق اور دو خواتین کےزخمی ہونے پر ان کوافسوس ہوا حادثے میں ان کی گاڑی کو بڑا نقصان پہنچا ہے ۔

تازہ ترین