• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، پرانی دشمنی پر مسلح افراد کا خواتین اور بچوں پر تشدد، گھر کو آگ لگا کر فرار

خیرپور(بیورورپورٹ)خیرپور میں سگیوں کے قریب پرانی دشمنی پر مسلح افراد کا گھر پر حملہ ملزمان نے عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں آگ لگا کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کے کچے کے علاقے سگیوں کے قریب پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے دیہاتی گل حسن چنو کے گھر پر حملہ کیا ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں گھر میں آگ لگا کر گھر کو جلایا واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گئے واقعے کے بعد متاثر گل حسن چنو نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج کیا مظاہرے کے دوران گل حسن چنو نے بتایا کہ اس کے گھر پر 20 مسلح افراد نے حملہ کیا اوراس کو گھر چھوڑ کر علاقے سے چلے جانے کاحکم دیکر فرار ہو گئے انہوں نے ایس ایس پی خیرپور سے اپیل کی کہ ان کا گھر جلانے کے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتارکر کے ان کے ساتھ انصاف کریں ۔

تازہ ترین