آپ آف لائن ہیں
ہفتہ26؍شعبان المعظم 1442ھ 10؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاک سرزمین پارٹی آج سہراب گوٹھ میں جلسہ کریگی، مصطفیٰ کمال خطاب کرینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی آج (28 فروری کو) سہراب گوٹھ میں پختون جلسہ کرکےبھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے سے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال خطاب کریں گے۔ترجمان کے مطابق 28 فروری کا جلسہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں پختون تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جو شہر میں لسانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اس سلسلے میں الآصف اسکوائر کے پیچے وسیع و عریض میدان میں 60 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا اور 10 فٹ بلند شاندار اسٹیج بنایا گیا ہے، جلسے گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور مزید ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی جارہی ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں، چوراہوں، پلوں، بلند عمارتوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں، پی ایس پی کے چئیرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی کی قد آور تصاویر اور پینا فلیکس اور اسکرین بورڈ سے سجایا گیا ہے، شہر میں پی ایس پی اور قومی پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی ہیں جبکہ جلسے گاہ پہنچنے کے تمام راستوں پر کارکنان کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید