آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نا تو ہم نے ووٹ بکنے دیا نا ہی متناسب نمائندگی کی خلاف ورزی ہوئی، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ نہ تو ہم نے ووٹ بکنے دیا اور نہ ہی متناسب نمائندگی کی خلاف ورزی ہوئی۔

ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ووٹ سے متعلق کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ میں قابل شناخت ووٹ اور متناسب نمائندگی کا کیس لے کر سپریم کورٹ گئی، جب ووٹ بکتا ہے تو سیاسی جماعتوں کو متناسب نمائندگی نہیں ملتی۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ‏پنجاب کےسینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید