• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم مارچ سے 100 فیصد بچوں کو اسکول نہیں بلائیں گے: سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے تک ہم سو فیصد بچوں کو اسکول بُلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ طے شدہ فیصلوں کے مطابق اسکولوں میں 50 فیصد حاضری ہو گی، اسکول میں بچوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔

سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب 100 فی صد بچوں کو ایک ساتھ اسکول بُلایا جائے گا تو فاصلہ کیسے رکھا جا سکے گا؟


انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سندھ میں اپنا فیصلہ برقرار رکھیں گے، کوویڈ کے اختتام پر 100 فیصد بچوں کو ایک ساتھ اسکول جانے کی اجازت دیں گے۔

تازہ ترین