• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ، مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار، اسلحہ بر آمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مبینہ ٹائون پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔پولیس کے مطابق دو ملزمان واردات کی نیت سے موٹر سائیکل پر مشکوک حالت میں گھوم رہے تھے،گشت پر مامور پولیس پارٹی نے ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی،فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عبدالغنی جبکہ دوسرے کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ دو پستول ،موٹر سائیکل اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کئیے گئے ہیں۔

تازہ ترین