• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی لیگ بننے لگی ہے، ن لیگ اپنی کالی بھیڑیں ڈھونڈے، فردوس عاشق

لاہور (نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے اندر نئی لیگ شروع ہونے جارہی ہے، ن لیگ کی قیادت بھی اپنی جماعت میں کالی بھیڑوں کو تلاش کرے،حمزہ کی ابھی صرف ضمانت ہوئی ہے کسی ادارے نے انہیں کلین چٹ نہیں دی. قوم کی بدقسمتی ہے یہاں چور حاجی بنے ہوئے ہیں۔ این اے 75کے ضمنی الیکشن میں مخالفین نے عوام کو گمراہ کیا اور الیکشن کو متنازع بنایا،شفاف الیکشن کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نےکہا عمران خان کے مخالف کھڑی جماعتیں،نسل در نسل قبضہ مافیا اور منشیات فروش ہیں۔لیکن عمران خان کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا عدالت میں اس لئے جارہے ہیں کہ آنے والے الیکشن میں جس امیدوار کا رزلٹ لیٹ آ ئے کہیں وہ یہ نہ کہہ دے کہ میرا الیکشن دوبارہ کرایا جائے۔ .حمزہ اور مریم کے درمیان کھینچا تانی کا آغاز ہوچکا ہے۔

تازہ ترین