• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی ایم کیو ایم پاکستان کو PDM میں شمولیت کی دعوت

بلاول کی ایم کیو ایم پاکستان کو PDM میں شمولیت کی دعوت 


کراچی(جنگ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شمولیت کی دعوت دے دی۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم اگر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کراچی کے حقوق کا مطالبہ کرے گی تو اس میں زیادہ طاقت ہوگی، وفاقی حکومت نے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، پنجاب سے ن لیگ کی سینیٹ کی نشستیں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مدد کریں گی ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اور مشروط طور پر سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کیلئے امیدوار دستبردار کرانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا،وہیں آج ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے ظہرانے میں بھی شرکت نہیں کی۔

تازہ ترین