پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ نتائج نہیں آئیں گے تو ذمے داری مجھ پر عائد ہوگی۔
لندن میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس زبردست بولنگ اٹیک ہے، اذان اویس کی بیٹنگ کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نتائج نہیں آئیں گے تو مینجمنٹ اور بطور ہیڈ کوچ مجھ پر ذمے داری عائد ہوگی۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ٹیم میں کس کو رکھنا ہے اور نکالنا ہے، سیریز کے بعد طے کریں گے۔ ڈومیسٹک ہر حال میں کھیلنی ہے، آگے کیا کرنا ہے، بعد میں سوچیں گے۔