• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتول ہندو نوجوان مہیش کمار کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

جیکب آباد(نامہ نگار) ڈنگر محلہ میں 25فروری کو خالی پلاٹ سے ملنے والی ہندو نوجوان مہیش کمار ولد اشوک کمار کی گولی لگی اور جھلسی ہوئی لاش برآمد ہونے کے تین روز بعد بھی پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کیا گیا، اس سلسلے میں ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نواز نے رابطہ کرنے پر صحافیوں کو بتایا کہ نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں آئندہ 12گھنٹے انتہائی اہم ہونگے، ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کے موبائل نمبر کی سی ڈی آر ملنے کا انتظار کررہے ہیں اور واقعے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے، جبکہ ورثہ مقدمہ درج نہیں پہنچے اس لیے تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے ورثہ جیسے آئیں گے مقدمہ درج کرلیا جائے گا، دوسری جانب ہندو نوجوان مہیش کمار کو بے دردی سے قتل کرکے لاش کو جلانے والے واقعے پر ہندوبرادری میں تشویش پائی جارہی ہے۔

تازہ ترین