• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس سی او نے کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی کے تین ایوارڈز جیت لیے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن نے نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تیرہویں سالانہ سی ایس آر ایوارڈز 2021میں کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی کے میدان میں اپنی کاوشوں کے اعتراف میں ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے جہاں ایس سی او کو تین کیٹگریز عوامی ترقی و خدمات، سماجی اثرات اور پائیداری اور سی ایس آر رائونڈ دی کلاک میں ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے، تقریب میں صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،معاون خصوصی معاون غربت کا خاتمہ اور سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مہمانانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی،ایس سی او آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو تھری جی اور فور جی سمیت تمام کمیونیکیشن برانڈ اور ایس پیسہ کے نام سے برانچ لیس بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے والی صف اول کی ٹیلی کام کمپنی ہے، ایس سی اوکا یہ اعزاز ادارے کی کامیابیوں کے سفر میں نہ صرف ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ خطے کے عوام بالخصوص نوجوان طبقے کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے ایس سی او کی کوششوں کی ایک سند بھی ہے۔ ڈی جی ایس سی اومیجر جنرل علی فرحان نے کہا کہ یہ کامیابیاں اور اعزازات ہمارے جذبے اور عزم کو پختہ تر کر دیتے ہیں ایس سی او کی سی ایس آر پالیسی اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی حوالے سے پائیدار طریقہ سے ادارے کو ایک ایسا روڈ میپ فراہم کرتی ہے جو شفاف بھی ہے اور اخلاقی اقدار سے ہم آہنگ بھی۔

تازہ ترین