آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

معیشت درست ٹریک پر، اپوزیشن کو افراتفری پھیلانے نہیں دینگے، بزدار

لاہور (اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،پی ڈی ایم کو ملکی ترقی عزیز نہیں بلکہ ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے،معیشت درست ٹریک پر آچکی ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر کے لئے ٹیک آف کرچکا ہے،کورونا کے باوجودکاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے، عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں،افراتفری نہیں،اپوزیشن عناصر انتشار پھیلا کر ترقی کو روکنے کے درپے ہیں،موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں ،انتشارکی سیاست کرنے والوں کووسیع تر قومی مفاد میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصرکے جھانسے میں نہیں آئیں گے اورپاکستانی عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں،ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے،حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے،منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے،تحریک انصاف کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے،ڈھائی برس میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں، حکومتی امور میں سادگی لانے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید