آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نان پروفیشنل افراد نے اداروں کو تباہ کردیا‘ بی ایس او

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر خالد بلوچ نے ایم اے سوشیالوجی اور سوشل ورک ڈگری ہولڈرز کے مطالبات کی کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام شعبہ جات اور پرائیویٹ سیکٹر کو غیر متعلقہ اور نان پروفیشنل افراد کے ذریعے چلا کر اداروں کوتباہ کردیاگیاہے سوشل ورک میں بھی دیگر شعبوں کی طرح لائسنس کے اجراء کانظام قائم کرکے این جی اوز کی رجسٹریشن /سوشل ورک کے دیگر امور کیلئے متعلقہ ڈگری ضروری قراردیاجائے اورتعیناتی کیلئے ڈگری کی شرط رکھی جائے انہوںنے بیان میں کہاکہ اس وقت بڑی تعداد میں سوشل ورک گریجویٹس بے روزگار ہیں سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوئی طریقہ کار واضح نہیں کیاگیا کئی سالوں سے سوشل ویلفیئر افسر کی اسامیاں پبلک سروس کمیشن نہیں بھیجی جارہی محکمے کو ایکٹنگ چارج کے ذریعے چلایاجارہاہے جوقابل مذمت ہے۔
کوئٹہ سے مزید