آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عالیہ بھٹ کی ورزش کرتے ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی سخت ورزش کرتے سوشل میڈیا پر ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

عالیہ بھٹ کی فٹنس سے تو ہر کوئی متاثر نظر آتا ہے اور ایسی فٹنس ہر لڑکی کا خواب بھی ہے جسے پورا کرنا اتنا مشکل بھی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جم میں موجود بغیر کسی ورزشی سامان کے ورزش کر رہی ہیں۔


عالیہ بھٹ کی ورزش روٹین میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سخت ورزش کر رہی ہیں جس کے لیے جم جانا یا کسی سامان کا ہونا شرط نہیں ہے ۔

عالیہ بھٹ کی یہ وائرل ویڈیو صحت مند زندگی اور اضافی وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے  کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’گنگو بائی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس پر اُنہیں شائقین کی جانب سے جاندار اداکاری پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید