• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل کراچی، ڈانس جیکشن پروگرام میں نوجوان ڈانسرز کی زبردست پرفارمنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور معروف ڈانسر وہاب شاہ کے مشترکہ تعاون سے پروگرام ” ڈانس جنکشن“ آرٹس کونسل کےاوپن ایئر تھیٹر میں منعقد ہوا ،ڈانس جنکشن کے فائنل رائونڈ میں آڈیشنز میں کامیاب ہونے والے ڈانسرز اور گروپس کو موقع دیا گیا کہ وہ کھل کر اپنی صلاحتیں دنیا کو دکھا سکیں ،ڈانس جنکشن کے انعقاد کا بنیادی مقصد اُن ڈانسرز کو پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جو رقص کی دنیا میں کچھ دکھانے کا عزم رکھتے ہیں ،اس ضمن میں کراچی کے مختلف ڈانسرز اور ڈانس گروپس نے آڈیشنز میں حصہ لیا،کامیاب ہونے والے ڈانسرز نے فائنل میں دکھائے اپنی صلاحیتوں کے جوہر نو آموز ڈانسرز کو ڈانس کے اُستادوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،اس موقع پر آرٹس کونسل کی ڈانس اکیڈمی کے ہیڈ مانی چاو ،ڈانسر وہاب شاہ اور کوریوگرافر عبدالغنی کی زبردست پرفارمنس نے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی، ڈانسر وہاب شاہ نے کہا کہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ پلیٹ فارم مہیا کیا ،آڈیشنز کے ذریعے ہمیں ایسے ڈانسرز ملے ہیں جن کا ٹیلنٹ دیکھنے کے لائق ہے۔

تازہ ترین