• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے واحد سفاری پارک کو بہتر بنانا ضروری ہے، لئیق احمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شہری اپنی گاڑیوں میں فیملیز کے ساتھ سفاری ایریا جا سکتے ہیں ، سفاری پارک میں میاواکی فاریسٹ بڑی تعداد میں لگائے جائیں گے،یہ بات انہوں نے سفاری پارک کے اچانک دورے کے موقع پر کہی۔ ایڈمنسٹریٹرنے کہا کہ سفاری پارک 207ایکڑز رقبے پر مشتمل پاکستان کا سب سے بڑا سفاری ہے اور دنیا بھر میں سفاری پارکوں کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے، کراچی کے اس واحد سفاری پارک کو بہتر بنانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جو جانور یہاں موجود ہیں انہیں دیکھنے کے لئے اب سفاری پارک میں آنے والے لوگ اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر ہی سفاری ایریا کو دیکھ سکیں گے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں تفریحی سہولیات کو بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سفاری پارک میں مختلف جانوروں کے یہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے وہ خوش آئند ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں انہیں سازگار ماحول میسر ہے، مختلف جانوروں میں اب تک 14بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ایڈمنسٹریٹر کو اس موقع پر بتایا گیا کہ سفاری پارک میں ایک لائبریری کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں جنگلی حیات سے متعلق کتابیں رکھی جائیں گی۔

تازہ ترین