• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کورونا ڈیجیٹل پاسپورٹ پر فضائی سفر کی بحالی ممکن ہے، عالمی فضائی تنظیم

جدہ(شاہدنعیم) افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں فضائی نقل و حمل کی عالمی تنظیم (ایاٹا) کے ڈپٹی چیئرمین محمد البکری نے کہا ہے کہ فضائی سفر کو معمول پر لانے کے لیے کورونا ڈیجیٹل پاسپورٹ مناسب حل ہے۔ عرب ٹی وی پروگرام کے اس سوال پر کہ شہری انٹرنیشنل کورونا ڈیجیٹل پاسپورٹ کیسے حاصل کر سکیں گے۔ البکری نے کہا کہ کورونا سرٹیفکیٹ ایک طرح سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے جڑا ہوا ہے۔ یہ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے۔ اس کی بدولت مسافر سے متعلق تمام معلومات آسانی سے معلوم ہو جاتی ہیں۔ اس کے ذریعے یہ پتہ لگا لیا جاتا ہے کہ مسافر نے کورونا ٹیسٹ کرا لیا ہے یا نہیں، کورونا ویکسین لے چکا ہے یا نہیں۔

تازہ ترین