• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاہدے کا متن دستخط کے بعد جاری ہوگا، ایران معاہدے پر عمل درآمد جمعے سے کرے گا، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی بحری ناکہ بندی آج رات سے ختم ہوگی، معاہدے کا متن دستخط کے بعد جاری ہوگا۔ ایران معاہدے پر عمل درآمد جمعے سے کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مفاہمی یاداشت کا مطلب دشمن پر اعتماد کرنا نہیں، حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات 60 دن میں ہوں گے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ معاہدے کی پاسداری نہ ہوئی تو ایران ردعمل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت نے معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے میں مدد کی۔ ایم او یو پراس وقت تک اتفاق نہیں کیا جب تک کہ اپنے مطالبات کو متن میں شامل نہ کر لیا۔

 ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  60 روزہ مذاکراتی عمل میں پابندیوں کے خاتمے پر فوکس کیا جائے گا۔ منجمد اثاثوں کی بحالی، ناکہ بندی اورجنگ کاخاتمہ ہونے پرمذاکرات میں شامل ہوں گے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ آئندہ مذاکرات میں ثالث موجود رہیں گے۔ 60 روزہ مذاکرات میں جوہری معاملات زیرِ بحث آئیں گے، 60 روزہ مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے پر بات ہوگی، ایران کی تعمیرِ نو کے طریقہ کار بھی زیرِ بحث آئیں گے۔

علاوہ ازیں ایرانی سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو امن معاہدہ قبول کرنے پر مجبور کیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل معاہدے سے متعلق جلد بیان جاری کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید