• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کا ایران امریکا ڈیل کا خیرمقدم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایران امریکا ڈیل کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات آگے بڑھانے کی جانب اہم اقدم ہے، یہ مثبت پیش رفت تمام فریقین کی مدبرانہ قیادت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کو اس عمل کو آگے بڑھانے میں ان کی قیادت اور وژن پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو علاقائی استحکام کے لیے ان کی ثابت قدم حمایت پر سراہتا ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزارتِ خارجہ اور تمام شریک ممالک کی سفارتی ٹیموں کا بھی اعتراف کرتا ہوں جن کی پیشہ ورانہ صلاحیت، ثابت قدمی اور پسِ منظر میں خاموش کوششوں نے اس کامیابی کو ممکن بنانے میں مدد دی۔

قومی خبریں سے مزید