• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا عمل جلد مکمل ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر محمد اسماعیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں کوروناکی جنگ لڑنے والےسرکاری ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا عمل جلد از جلد مکمل کر لیں گے ۔ ویکسی نیشن کے منفی ردعمل کا تناسب مجموعی طورپر عالمی ادارہ صحت سے مطابقت رکھتا ہے اس قومی مقصد کو منفی افواہوں کی نذر کرنے سے گریز کیا جائے۔سندھ واحد صوبہ ہے جہاں سرکاری ہیلتھ ورکرز کے علاوہ نجی شعبہ کے ہیلتھ ورکرز کو بھی کورونا سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگانے کا ڈیٹا صوبائی وزارت صحت سندھ نے جمع کر لیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سےخطاب اور محکمہ جاتی بریفنگ کے دوران ماتحت افسران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

تازہ ترین