• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک بیگز پر پابندی، پہلے روز2 لاکھ 30ہزار کے جرمانے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی دارالحکومت میں ایک مرتبہ پھر پلاسٹک بیگز پر پابندی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، پیر یکم مارچ کووزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے آبپارہ مارکیٹ میں آپریشن کرتے ہوئے شہریوں اور دوکانداروں کو 2 لاکھ 30ہزار روپے جرمانہ کیا، اس دوران دوکانداروں سے 25 کلو گرام پلاسٹک بیگز بھی ضبط کئے گئے، واضح رہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے فروری میں پلاسٹک بیگ کےخلاف آگاہی مہم چلائی گئی تھی۔ اور وزارت کے حکام کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا کہ عام شہری کو پلاسٹک بیگ استعمال کرنے پر5 ہزار، دکاندار کو 10 ہزاراور مینوفیکچرر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
تازہ ترین