آپ آف لائن ہیں
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ14؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

غیر قانونی عمارتوں کیخلاف آپریشن،10سر بمہر کر دی گئیں

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ عملہ نےہائی کورٹ روڈ اور گلریز ہاؤسنگ سکیم کمرشل ایریا آپریشن کے دوران دس غیر قانونی تجارتی عمارات کو سر بمہر کردیا ۔ ان پراپرٹیز کے مالکان نے پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیٹس ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی منظوری و این او سی غیر قانونی عمارتیں تعمیر کر لی تھیں۔ آر ڈی اے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایل یو اینڈ بی سی ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات ، غیر قانونی و غیر مجاز تعمیرات اور تجارتی سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطرکارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو بھی اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور ان کی ہر قسم کی تجاوزات کو حتی الامکان دور کرنا چاہئے تاکہ وہ مزید کسی قسم کے نقصان سے بچ سکیں ۔
اسلام آباد سے مزید