راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)موضع منکیالہ ، لوسر اور بگ میانہ کے متاثرین رنگ روڈ نے پیر کو کمشنر آفس کے باہر دھرنا دیا۔متاثرین نے مطالبہ کیا کہ رنگ روڈ کا پرانا نقشہ بحال کیا جائے ،ہمارے اعتراضات کی شنوائی کی جائے۔مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضے کی ادائیگی کی جائے۔متاثرین نے خبردار کیا ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو اڈیالہ سوڈ سے جی ٹی روڈ تک کا علاقہ بند کردیں گے۔ہماری آباد زمینوں کو غیر آباد کیا جارہا ہے ۔ لوکیشن کی بجائے پورے پورے موضع کا کوڑیوں کے بھائو ایک ہی ریٹ لگایا جارہا ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کمشنر راولپنڈی سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے۔