• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس 13 کے کنٹسٹنٹ ہمانشی کھرانا اور عاصم ریاض نے راہیں جُدا کرلیں؟

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی کنٹسٹنٹ ہمانشی کھرانا اور اُن کے قریبی دوست عاصم ریاض سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں نے اپنی راہیں جُدا کرلی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ بگ باس کے سیزن 13 میں کنٹسٹنٹ ہمانشی کھرانا کی محبت میں گرفتار ہونے والے ماڈل عاصم ریاض نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہمانشی کو اَن فالو کردیا تھا۔

 ہمانشی اور عاصم ریاض کی یوں اچانک علیحدگی پر اُن کے مداح کافی افسردہ نظر آرہے تھے اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ Asimanshi کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے تھے۔

عاصم ریاض اور ہمانشی کے کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ دونوں نے اپنی راہیں جُدا کرکے درست فیصلہ کیا ہے جبکہ کچھ مداح شدید افسردگی کا اظہار کررہے تھے۔

تاہم اب عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک بار پھر ایک دوسرے کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہمانشی کھرانا نے عاصم ریاض کے ساتھ اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کی تھی۔

ہمانشی کھرانا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایک خوبصورت انگوٹھی کی تصویر شیئر کی تھی۔

اس تصویر کے منظرعام پر آنے کے فوراََ بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ بگ باس 13 کے ہمانشی کھرانا کے ساتھی کنٹسٹنٹ اور قریبی دوست عاصم ریاض نے اُنہیں یہ انگوٹھی دے کر اُن سے منگنی کرلی ہے۔

بعدازاں ہمانشی کھرانا نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی اور عاصم ریاض کی منگنی سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کردی تھی۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ اگر کسی لڑکی نے انگوٹھی پہنی ہے تو وہ اس کی منگنی کی ہے یا پھر اُسے کسی لڑکے نے خرید کر دی ہو۔‘

واضح رہے کہ ہمانشی کھرانا اور عاصم ریاض بگ باس کے سیزن 13 کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے، دونوں کے مداحوں کو ناصرف ان کی جوڑی پسند ہے بلکہ وہ بےصبری سے ان کی شادی کا بھی انتطار کررہے ہیں۔

تازہ ترین