• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس 13 کی ہمانشی کھرانا نے عاصم ریاض کیساتھ منگنی کی خبروں کی تردید کردی

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی کنٹسٹنٹ ہمانشی کھرانا نے اپنے قریبی دوست عاصم ریاض کے ساتھ اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی۔

حال ہی میں ہمانشی کھرانا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس کے بعد اُن کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے۔

ہمانشی کھرانا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایک خوبصورت انگوتھی کی تصویر شیئر کی تھی۔

اس تصویر کے منظرعام پر آنے کے فوراََ بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں  گردش کرنے لگیں کہ بگ باس 13 کے ہمانشی کھرانا کے ساتھی کنٹسٹنٹ اور قریبی دوست عاصم ریاض نے اُنہیں  یہ انگوٹھی دے کر اُن سے منگنی کرلی ہے۔

اب ہمانشی کھرانا نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی اور عاصم ریاض کی منگنی سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کردی ہے۔

ہمانشی کھرانا نے کہا کہ مجھے انگوٹھیاں بہت پسند ہیں، اس لیے میں مختلف قسم کی انگوٹھیاں جمع کرتی ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ اگر کسی لڑکی نے انگوٹھی پہنی ہے تو وہ اس کی منگنی کی ہے یا پھر اُسے کسی لڑکے نے خرید کر دی ہو۔‘

ہمانشی کھرانا کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے اپنے لیے انگوٹھیاں خریدنا بہت پسند ہے اور یہ میرا ایک مشغلہ بھی ہے۔‘

 واضح رہے کہ ہمانشی کھرانا اور عاصم ریاض بگ باس کے سیزن 13 کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے، دونوں کے مداحوں کو ناصرف ان کی جوڑی پسند ہے بلکہ وہ بےصبری سے ان کی شادی کا بھی انتطار کررہے ہیں۔

تازہ ترین