• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کیخلاف پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سینیٹ کے مشترکہ امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی ہے۔

پی ٹی آئی کے فرخ حبیب اور کنول شوزب نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن اسلام آباد میں دائر کی۔

درخواست میں پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ یوسف رضا گیلانی انتخابی عمل میں کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے ان کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کاطریقہ سمجھایا۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں یہ بھی کہا کہ علی حیدر گیلانی نے اپنی پریس کانفرنس میں ویڈیو کی تصدیق کی اور اپنا اعتراف جرم کیا ہے۔

درخواست میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ سینیٹ الیکشن کے لیے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا جائے۔

تازہ ترین