سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد کی سینیٹ کی نشستوں پر اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کی کامیابی کی امید کا اظہار کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومتی بینچز سے ایک بڑی تعداد نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین نے کہا وہ اس معاملے پر اپنی جماعت کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پوری امید ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور فرزانہ کوثر کامیاب ہوں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ارکان پر اعتماد ہے، ایک سو فیصد ووٹ اپنے امیدوار کو دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ سینیٹ میں جو 14 لوگ ادھر ادھر ہوئے وہ سب جانتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں عدم اعتماد کے دوران کیا ہوا، کون لوگ تھے، کیسے ہوا سب جانتے ہیں۔