آپ آف لائن ہیں
اتوار27؍شعبان المعظم 1442ھ 11؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن اپنی اداکاری ،فٹنس اور باڈی بلڈنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ وہ اپنے جسم کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں اور اسی سلسلے میں اب ڈوین جانسن نے حجامہ بھی کرایا ہے۔

ڈوین جانسن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مرر سیلفی شیئر کی جس میں ان کی پیٹھ پر حجامہ کے کافی نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔

ڈوین جانسن نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ پہلی مرتبہ پیٹھ پر حجامہ کرایا ہے اور اس سے لطف اندوز ہوا ہوں۔ میں ہمیشہ اپنے جسم کو متوازن رکھنے کے لئے نئے طریقوں کی تلاش میں رہتا ہوں۔


ڈوین جانسن نے مزید لکھا کہ ہمیں ایک ہی جسم ملتا ہے لہٰذا ہمیں اس کا خیال رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں حجامہ کے فوائد کو جاننے کے بعد اسے کرانے کا رجحان بڑھ رہا ہے جبکہ باڈی بلڈرز بھی اپنے جسم کو اچھا کرنے کے لئے اکثر حجامہ کراتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید