آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دیپیکا پڈوکون نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ روزانہ کی روٹین شیئر کردی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ روزانہ کی روٹین شیئر کی۔دیپیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ روزانہ کیا کرتی ہیں۔ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون شوٹ کے لیے ممبئی کی سڑکوں پر گھومتی دکھائی دے رہی ہیں۔بعد ازاں دیپیکا سے پوچھا جاتا ہے کہ ان کی ڈیلی روٹین کیا ہے جس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ یہ بتانا مشکل ہے کیونکہ دو دن ایک جیسے نہیں ہو سکتے۔اداکارہ کا کہنا ہےکہ وہ صبح اٹھتی ہیں، ناشتہ کرتی ہیں جب کہ انہیں صبح بالکل خاموشی پسند ہے اور وہ دن میں کسی بھی وقت ورزش کر لیتی ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نئے سال کے آغاز سے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وی لاگ طرز کی ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں۔علاوہ ازیں حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کی تمام تر ڈیوٹیز خود ہی انجام دیتی ہیں اور اکثر رنویر ان سے کہتے ہیں کہ یہ سب کام تم کیوں کرتی ہو۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرا مصروف دن بھی دوسرے لوگوں کی ہی طرح ہوتا ہے، اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ میں صبح اٹھوں اور نلکے میں پانی نہیں آ رہا ہوتا، اس طرح کا مسئلہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے تو میں اسے خود ہی حل کرتی ہوں۔دیپیکا کا کہنا تھا کہ میں گھر کی گروسری منگوانے کے ساتھ ساتھ گھر اور آفس کو ذاتی طور پر خود ہی دیکھتی ہیں، رنویر مجھے بار بار یہی کہتا ہے کہ ان سب کاموں کو اپنے آپ کو کیوں ڈالنا چاہتی ہو لیکن مجھے نہیں معلوم میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں، میرے اسٹاف کے ساتھ کوئی ایسا مسئلہ ہو جو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے تو وہ میں ہی حل کرتی ہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے اپنے گھر پر فخر ہے اور میں نے بہت محنت کی ہے۔

دل لگی سے مزید