• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروڈیوسر اور ڈائریکٹر میں اختلافات، فلم”عشرت،میڈ ان چائنہ‘‘ مشکلات کا شکار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پروڈیوسر اور ڈائریکٹر میں اختلافات کے باعث فلم”عشرت،میڈ ان چائنہ‘‘مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔اس فلم کے ڈائریکٹر اداکار محب مرزا، پروڈیوسر سید وقار حیدر زیدی جب کہ کاسٹ میں شمعون عباسی،شبیر جان،نیئر اعجاز،سارہ لورین ،علی کاظمی اور صنم سعید شامل ہیں۔ پاکستان کے علاوہ فلم کی شوٹنگ بنکاک میں بھی کی گئی جب کہ توقع تھی کہ اسے سال رواں ریلیز کیا جائے گا تاہم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے درمیان بعض اہم معاملات پر اختلافات پیدا ہوگئے جس پر وقار حیدر زیدی نے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا جس کے مطابق تا حکم ثانی نہ تو فلم کی مارکیٹنگ ہوسکتی ہے اور نہ ہی اسے ریلیز کیا جاسکتا ہے۔اس سلسلہ میں جب فلم کے پروڈیوسر سید وقار حیدر زیدی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی وہ سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرچکے ہیں جب کہ محب مرزا سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم ان کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین