• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنانیر مبین سے مقابلے پر کافی مایوسی ہوئی، زارا نعیم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ زارا نعیم اور پارری ویڈیو سے وائرل ہونے والی پارٹی گرل دنانیر مبین خبروں کی زینت بنی رہیں۔دنانیر مبین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے زارا نعیم کے برعکس دنانیر کو میڈیا کوریج زیادہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا جارہا تھا۔تاہم اب زارا نعیم نے اپنا موازنہ دنانیر سے کیے جانے پر ایک بیان جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا پر زارا نعیم کا ایک ورچوئل انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پارٹی گرل دنانیر مبین کے ساتھ اپنا موازنہ کیے جانے پر قدرے مایوس ہوئی ہیں اور اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔زارا کا کہنا تھا کہ وائرل ہونے میں ان کے اور دنانیر کے مقابلے کا بھی بڑا کردار تھا جو کہ غلط ہے، وہ سمجھتی ہیں کہ یہ غلط ہے اور یقین ہے کہ دنانیر کو بھی غلط محسوس ہوا ہوگا۔زارا نے کہا کہ دو مختلف چیزوں کا موازنہ کیاجانا بالکل غلط ہے اور دو مختلف سمتوں کا ایک ساتھ موازنہ کرنا کوئی عقلمندی نہیں، اس سے کہیں دنانیر کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے تو کہیں میری، انھوں نے کہا کہ تنقید کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرلیتی ہوں لیکن اگر وہ مثبت ہو تو۔

تازہ ترین