• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن آنکھوں کی کامیاب سرجری کے بعد کام پر جانے کیلئے پرعزم

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بولی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن آنکھوں کی کامیاب سرجری کے بعد دوبارہ فلمی کام پر جانے کے لیے پرعزم ہیں اور انہیں اسپتال سے بھی ڈسچارج کردیا گیا۔امیتابھ بچن نے 28 فروری کو اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کی طبیعت خراب ہے اور انہیں ایمرجنسی میں سرجری کروانی پڑ رہی ہے، اداکار کی اس پوسٹ پر ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے۔تاہم بعد ازاں یکم مارچ کو امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ اور ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کی آنکھوں کی سرجری ہوئی ہے اور اب وہ بہتر ہو رہے ہیں۔تاہم اب اداکار نے بتایا ہے کہ انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور وہ دوبارہ فلمی شوٹنگ پر جانے کے لیے پر عزم ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن سرجری کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں اور وہ جلد فلموں کی شوٹنگ کا آغاز بھی کریں گے۔امیتابھ بچن نے بھی اپنی بلاگ پوسٹ میں طویل العمری میں آنکھوں کے آپریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ضعیف العمری میں ایسے مراحل نازک بن جاتے ہیں۔امیتابھ بچن نے اپنی طویل پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح انہیں ایک ہی چیز کے تین روپ میں دکھائی دینے لگی تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے آنکھوں کی سرجری کرائی۔میگا اسٹار نے بتایا کہ طویل العمری کے باعث اگرچہ آنکھوں کی سرجری کروانا نازک معاملہ تھا مگر ڈاکٹرز اور مداحوں کی سپورٹ کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ بھی کیا اور اب وہ مسلسل بہتر ہو رہے ہیں۔امیتابھ بچن کے مطابق زائد العمری کی وجہ سے ان کی بہتر ہونے کی رفتار سست ہے ۔

تازہ ترین